نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت کیلئے پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرینگے

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت کیلئے پیر 16جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔ آج شام تک وکالت نامہ مل جائیگا۔ رٹ پٹیشن تیار کی جاچکی ہے وکالت نامہ ملنے کی دیر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ’’آن لائن ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احتساب عدالت نے میاں نواز شریف اور ان کی صاجزادی کو ایون فیلڈ میں بالتریب 11سال اور 7سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی ۔ 13جولائی کی شام نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور واپسی پر نیب حکام نے انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا تھا۔