نیب نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے پی ایس او کی5 افسران ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)قومی احتساب بیورو نے سرکاری خزانے کو 63 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کی5 افسران ملزمان کو گرفتار کرلیا،نیب حکام کے مطابق ملزمان اختر ضمیر ،سابق جنرل منیجر سپلائی پی ایس اوکو کراچی ،چیف آپریٹو آفیسر بائیکو کامران افتخار لاری اور سابق صدر ریفائرنیز بائیکو قیصر جمال کو بھی کراچی سے گرفتار کیا گیا،جبکہ سابق جنرل منیجرریٹیل کنزیمور بزنس ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباد اور سابق جنرل منیجرمارکیٹنگ ڈاکٹر سید نظر اے زیدی کو گلگت بلتستا ن سے گرفتار کیا،،نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں یہ نشاندہی ہوئی کہ ملزما ن نے 2008 سے 2013کے درمیان مختلف شعبوں میں بد عنوانیاں کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو 63.687 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے،گرفتار ملزمان میں اختر ضمیر اور قیصر اقبال کو نیب حکام نے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کرلیا ،جبکہ ملزم کامران افتخار لاری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو پیر کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا�

(جاری ہے)