عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد شہر بھر میں اپنی انتخابی سرگرمیاں بحال کردیں

ہمیں ان دیکھے دشمن کا سامنا ہے ،وقت اور حالات چاہے کتنے کٹھن کیوں نہ ہوں ہم میدان نہیں چھوڑیں گے، شاہی سید

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے سانحہ یکہ توت پشاور کے شہداء کی یاد میں دو روزی سوگ کے اعلان میں دو روز تک اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد شہر بھر میں اپنی انتخابی سرگرمیاں بحال کردی ہیں پارٹی کے صوبائی صدراور NA-238 کے امیدوار شاہی سید نے ملیر ظفر ٹاؤن کے علاقے ثاقب سٹی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت اندیکھے دشمن کا سامنا ہے وقت اور حالات چاہے کتنے کٹھن کیوں نہ ہوں ہم میدان نہیں چھوڑیں گے،حالات و واقعات کو مدّنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنی انتخابی مہم کی منصوبہ بندی تبدیل کردی ہے زیادہ بڑے اجتماعات اور کھلے میدانوں میںجلسے کرنے کے بجائے عوامی نیشنل پارٹی محدود پیمانے پرجرگہ و کارنر میٹنگز کا اہتمام کرے گی،عوام میں ہماری مقبولیت اور پذیرائی میں واضح اضافہ ہوا ہے، 25 جولائی کا دن عوامی نیشنل پارٹی کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عوام میں اپنا رابطہ بحال رکھا ہے ہمیں اپنے لوگوں کا سامنا کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہے مضبوط تنظیی ڈھانچے کی بدولت ہم کسی نا کسی صورت میں عوام میں موجود رہتے ہیں اقتدار و اختیار کے حامل لوگ آج عوام کے سامنے شرمندہ ہیں ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا احتساب کرنا ہوگا اور 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر اپنی آواز کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگادریں اثنا شہر بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کردی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :