برقی گاڑیاں ملک میں لانے پر ڈیوٹی نہیں لیں گے، ازبکستان

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:16

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)ازبکستان نے اعلان کیا ہے کہ درآمد شدہ برقی گاڑیاں کسٹم ڈیوٹی سے مستثنی ہوں گی۔

(جاری ہے)

صدر شوکت مرزا آئیف نے خارجہ اقتصادی امور اور کسٹم ڈیوٹیوں سے متعلق ایک نئے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔اس کے تحت بیرون ملک سے درآمد شدہ برقی گاڑیاں ڈیوٹی سے مستثنی ہونگی جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہوگا۔ دوسری جانب ،چینی کمپنی چاگان اور ازبکستان کے درمیان برقی گاڑیوں کی تیاری کیلیے پلانٹ لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :