غار سے باہر آنے والے ساتھیوں کے منتظر وائلڈ بورز فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کردی

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:37

مائی سائی / تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء) تھائی لینڈ میں غارمیں پھنسے ساتھی فٹبالرز کی واپسی کے بعد ان کی ٹیم وائلڈ بورز نے ٹریننگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں 12بچوں اور کوچ کو عالمی اور مقامی ڈائیورز نے طویل آپریشن کرکے بحفاظت نکال لیا تھا، اس واقعے کو عالمی سطح پر اجاگر کیاگیا تھا، تھائی لینڈ میں ابھی تک اس پر خوشیاں منائی جارہی ہیں، غار سے نکالے گئے بچوں کے ہوم ٹان مائی سائی میں ان کے ساتھیوں نے پریکٹس روک دی تھی اور وہ اپنے گمشدہ ساتھیوں کی واپسی کی خبرکا انتظار کررہے تھے، تاہم خوشخبری مل جانے کے بعد انھوں نے جمعرات کی شب یکجا ہوکر ٹریننگ کی،وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی جلد فیلڈ میں واپسی کی توقع کررہے ہیں۔

اس موقع پر فٹبالر سوپاگیڈ نے کہا کہ میں اپنے ساتھی فٹبالرز کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں تاکہ ہم دوبارہ ملکر فٹبال کھیل سکیں گے، تھائی حکام غار سے بچوں کو نکالے جانے کے آپریشن میں استعمال سامان کیلیے میوزیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ ہالی ووڈ پروڈکشن ہان نے بھی اس واقعے پر فلم بنانے کااعلان کردیا ہے۔