اٹلی یورپی یونین کے کینیڈا کے ساتھ طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا نائب وزیراعظم لوئیگی ڈی مائیو

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:30

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)اٹلی کے نائب وزیراعظم لوئیگی ڈی مائیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کے کینیڈا کے ساتھ طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیل کی توثیق کی قرارداد پارلیمنٹ میں مسترد کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بظاہر اس معاہدے کا نفاذ گزشتہ برس ستمبر سے ہو چکا ہے لیکن مکمل عمل پیرا ہونے کے لیے یونین کے تمام 28 رکن ریاستوں نے اِس کی توثیق کرنی ہے۔ مختلف اندازوں کے مطابق عدم توثیق کی صورت میں اس ڈیل پر عمل درآمد میں مشکلات حائل ہو جائیں گی۔