مودی نے یوم جمہوریہ پر ٹرمپ کو بھارت آنے کی دعوت دیدی

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کو یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی بننے کی دعوت دے دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2019کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم مودی نے یہ دعوت چند ماہ قبل ہی دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی ہند کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاس میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں او رمجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع سے جب یوم جمہوریہ تقریب میں مودی کو دی گئی دعوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس پر تبصرہ نہیں کرینگے۔