اسکاٹ لینڈ،ٹرمپ کو والدہ کی جائے پیدائش پر جانا مہنگا پڑ گیا

نسل پرست صدر اپنے ملک سدھاریں استقبال نہیں کیا جائے گا، مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:59

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی والدہ کی جائے پیدائش پہنچنے پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، نسل پرست صدر اپنے ملک سدھاریں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ یہاں ان کی والدہ پیدا ہوئی تھیں۔ ٹرمپ کی آمد پر ایڈنبرا میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ غیر سرکاری برطانوی دورے کے دوسرے روز برطانوی ملکہ کی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔ ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ سخت سیکیورٹی میں واپس امریکی سفیر کی رہائش گاہ پہنچ کر اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا پہنچنے پر ہزاروں افراد نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نسل پرست صدر وطن واپس جائیں۔ ان کا استقبال نہیں کیا جائیگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 100 مقامات پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ احتجاج میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔