جو قوتیں سمجھتی تھیں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی، کامیاب ریلیاں اس کا جواب ہے، بلاو ل بھٹو
تھر میں پاکستان کا جھنڈا پیپلز پارٹی کی وجہ سے لہرا رہا ہے،اتفاق رائے کے بغیر ڈیمز کی تعمیر کو عوام نہیں مانیں گے،پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کو لایا گیا لیکن اتحادوں کو شکست ہوئی،اس بار بھی سندھ میں کٹھ پتلی اتحاد کو شکست ہو گی،ننگر پارکر میں انتخابی جلسہ سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52
(جاری ہے)
سندھ میں غریب عورتوں کو بلاسود قرضے دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی مدد کریں اور پاکستان کی معیشیت میں کردار ادا کریں۔بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران دعوی کیا کہ واحد ہمارا منشور جو پاکستان سے غذائی قلت دور کرنے میں مدد کرے گا۔
ہم فوڈ کارڈ اور بھوک مٹا پروگرام سے روزگار اور غذائی قلت کو دور کریں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ تک میٹھا پانی پہنچائیں گے ہم نے یہاں ایئرپورٹ بنایا جس سے روز گار اور ترقی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ ہے کہ پی پی کے مقابلے میں کٹھ پتلی اتحادوں کو کھڑا کیا جاتا ہے اور آپ نے ہمیشہ ان اتحادوں کو شکست دی ہے، اس بار بھی یہ اتحاد ہاریں گے۔ یہ منافقت اور یوٹرن کی سیاست ہے۔ ایک طرف کرپشن کی بات ہوتی ہے دوسری طرف دہشت گردوں کے ساتھ بات کرتے ہیں۔بلاول نے کہا کہ بغض بھٹو میں کس حد تک پہنچے ہیں کہ ہر ایشو پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کو بحث سے حل کیا جانا چاہیے۔پیپلزپارٹی نے دعوی کیا کہ مخالف اتحاد کا منصوبہ ہے کہ منتخب ہونے کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کردیا جائے۔ ہم ان کی سیاست ختم کردیں گے لیکن پروگرام ختم نہیں ہونے دیں۔ انہیں پتا ہے کہ عوام پی پی کے ساتھ ہے۔ اگر وہ پاپولر ہوتے تواتحاد نہ بناتے، پی پی کے جیالے ضیا اور مشرف سے نہیں ڈرے تو آپ سے کیوں ڈریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل حل کرسکتی ہے۔ کٹھ پتلی اتحاد مسائل حل نہیں کرسکتے وہ تو اپنے کام کرتے ہیں عوام کے کام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد ایک دن کی نہیں میں سیاسی مشن پر نکلا ہوں۔ 25 جولائی کو پورے سندھ سے صرف تیر جیتے گا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہم نے سندھ حکومت کی مدد سے تھر کول کا منصوبہ بنایا جو ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی وفاقی حکومت بنا کر غربت کے خاتمے کا پروگرام پورے ملک میں پھیلائے گی اور غذائی قلت، بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا پیپلز پارٹی کے سامنے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحاد کھڑے کیے جاتے ہیں جو عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے، یہ حکومتیں کوئی اور چلاتا ہے، یہ کوئی اور کام کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو منافقت اور یو ٹرن کی سیاست پر مبنی سازشوں کا علم ہے، اس سیاست میں کرپشن کے خلاف بات کی جاتی ہے لیکن کرپٹ لوگوں کو ساتھ بٹھا دیا جاتا ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا بے نظیر بھٹو کا نام ماروی ملیر جی رکھا گیا تھا، عوام ان سے محبت کرتے ہیں، مخالفین کوشش کر رہے ہیں کہ بے نظیر کا شروع کیا ہوا انکم سپورٹ پروگرام ختم کر دیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں، اقتدار میں آکر لوگوں کے مسائل حل کریں گے، عوام نے ہر جگہ جوش و جذبے سے استقبال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ میں ایئر پورٹ بنایا جائے گا جس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، اتفاق رائے کے بغیر ڈیمز کی تعمیر کو عوام نہیں مانیں گے، یہ 1973 کے آئین کے خلاف سازش ہے۔بلاول بھٹونے کہا کہ وہ تمام جمہوری قوتیں جو سمجھتیں تھیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں اور جلسے ان قوتوں کو اس کا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ میری پہلی انتخابی مہم ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 21 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
ایفی ڈرین کیس ،ْ لیگی امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ،ْ کمرہ عدالت سے گرفتار ،ْ الیکشن کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ، عدالت نے سات ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کر دیا ،ْ
-
انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہیں، ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،
-
اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ،ْعمران خان
-
آصف زرداری انتخابات سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہوگیا
-
عام انتخابات کے موقع پر انتظامات قابل اطمینان ہیں، نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ وزیرقانون
-
اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے ریڈ وارنٹ جاری ،نیب
-
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے ،ْ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں ،ْ مریم نواز کا ٹوئٹ
-
این اے 131کا سروے،عمران خان کی شکست یقینی ہو گئی
-
لاہورہائیکورٹ کے فل کورٹ نے عدلیہ کی تاریخ میں 118سال بعد ضابطہ دیوانی کے 74،رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی، ترمیم کے بعد سول کیسز کا حتمی فیصلہ 3سے 6ماہ میںجبکہ حکم امتناعی سمیت تمام متفرق درخواستوں ..
-
ہوٹل کے مہمان نے 17,585پاؤنڈ بطور ٹِپ دے ڈالے
-
چین‘روس کا امریکی تجویز پر شمالی کوریا کی تیل ترسیل بند کرنے سے انکار
-
دُبئی: پندرہ سالہ لڑکی سے جسم فروشی کروانے والے ملزمان کو قید کی سزا
-
امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی
-
شاہی خاندان کی نوبیاہتا بہومیگھن والد سے ناراض،بات چیت بند کر دی
-
سعودی عرب:روایتی سعودی لباس پر پابندی عائد کرنے والا ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا
-
فیصل آباد میں بیٹوں کی مخالفت پر آزاد امیدوار نے خودکشی کرلی
-
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی
-
الیکشن کمیشن کی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
-
15مئی سے 20جولائی کے درمیانی عرصہ میں 18برس کی عمرکوپہنچنے والے ڈھائی لاکھ نوجوان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
-
سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 260 ملین روپے کے عطیات جمع
-
مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی ،ْشاہد خاقان عباسی
-
عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو پیچھے دھکیل دیا
-
شرعی عدالت برداشت نہیں،بھارتی وزیراوقاف کی زہر افشانی
-
برطانیہ،مصروف اوقات میں 20منٹ کا آرام کرنے پر ریلوے ملازم برطرف
-
بڑھاپے میں ورزش انسانی صحت کیلئے تریاق ہے،طبی ماہرین
-
وفاق سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مخلوط حکومت کی پیشگوئی
-
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
-
فیصل آباد،بد چلنی کے شبہ پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل
-
الیکشن کے روز ٹریفک چالان نہیں ہوں گے
-
متحدہ علماء ومشائخ کونسل نے این ای129اور پی پی156,157اور158میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
-
پی ٹی آئی نے پی ایس 62سے اپنا امیدوار جی ڈی اے کے امیدوار ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار کرالیا
-
بھارت ،امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی،ستمبر میں ہوں گے
-
سعودی عرب نے اسرائیل کا منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا
-
برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے دنیا کے تنہا ترین انسان کی ویڈیو سامنے آ گئی
-
افغانستان میں داعش اور طالبان میں لڑائی،300 ہلاک، ہزاروں بے گھر
-
سینگاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ،وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد شکار
-
حج موسم کے اختتام تک تارکین کے مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی
-
بہت جلد 17 لاکھ شامی مہاجرین گھروں کو لوٹ جائیں گے، روس کا دعویٰ
-
دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن،چین نے نیاکیمیکل دریافت کرلیا
-
گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے
-
لاہور‘حمزہ شہباز نے اپنے حلقوں میں جانے کی بجائے خود کو دفتر تک محدود کر لیا
-
سندھ کے حلقہ پی ایس 80سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے بیلٹ پیپرز پر مبینہ طور پر ٹھپے لگائے ہوئے عزیز راہو پوٹوگرفتار
-
اڈیالہ جیل کی گرمی سے ستائے نواز شریف کو اے سی کی سہولت دے دی گئی
-
ریاست کی ذمہ داری ہے وہ حقدار کو حق کی فراہمی یقینی بنائے،دوست محمد خان
-
اڈیالہ جیل جانے کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا
-
عام انتخابات میں سب سے موثر مہم بلاول بھٹو نے چلائی،چوہدری نثار علی خان
-
ایف آئی اے نے ضمنی چالان میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام مفرور ملزمان کی فہرست میں ڈال کر سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے
-
حنیف عباسی کے بعد انتخابات سے قبل ن لیگ کے مزید 2 رہنماوں کی گرفتاری کا امکان
-
میرا عابد باکسر سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گی‘شہباز شریف
-
فیصل آباد ،ْ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.