جزیرہ سیناء میں داعش کا خطرناک کمانڈر فوجی کارروائی میں ہلاک

ابو جعفر المقدسی کا شمار جزیرہ سیناء میں داعش کے انتہائی خطرناک کمانڈروں میں ہوتا تھا،مصری فوج

منگل 24 جولائی 2018 12:26

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 جولائی 2018ء)مصر کے جزیرہ نما سیناء کے قبائلی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ داعش کے خطرناک کمانڈر ابو جعفر المقدسی کو ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مقتول کمانڈر المقدسی الشیخ زوید میں داعش کا سربراہ تھا اور اسے فوج کافی عرصے سے تلاش کررہی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فوج نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فلسطینی نڑاد داعشی کمانڈر محمد ابو جزر المعروف ابو جعفر المقدسی کے مبینہ ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش مگر اس نے فوج پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں وہ خود مارا گیا۔ مصری فوج کے مطابق ابو جعفر المقدسی کا شمار جزیرہ سیناء میں داعش کے انتہائی خطرناک کمانڈروں میں ہوتا تھا۔داعش نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر الشیخ زوید شہر کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ مصری فوج کئی سال سے جزیرہ سیناء میں داعشی شدت پسندوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ رواں سال فروری میں فوج نے جزیرہ سینائ میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :