سعودی عرب ،ریاض میں گرد کے طوفان کے باعث کل چاند گرہن دیکھنا مشکل ہوگا

جمعرات 26 جولائی 2018 14:37

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) سعودی ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کل جمعہ کو مکمل چاند گرہن کا منظر گردو غبار کے طوفان کے باعث ریاض کے شہریوں کے لئے دیکھنا مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق(آج) جمعہ کو مکمل چاند گرہن ہوگا،گردو غبار کے طوفان کے باعث ریاض کے شہریوں کے لئے یہ منظر دیکھنا مشکل ہو گا تاہم مملکت کے دیگر شہروں میں چاند گرہن کا منظر دیکھا جاسکے گا۔ یہ 21ویں صدی میں طویل اور مکمل ترین چاند گرہن ہوگا۔ایک گھنٹے 43منٹ تک چاند کی روشنی غائب رہیگی۔

متعلقہ عنوان :