الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 696غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا

اب تک قومی اسمبلی کی 204 نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی491 نشستوں کے نتائج ملے ہیں

جمعرات 26 جولائی 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے 696غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق کمیشن کو اب تک قومی اسمبلی کی 204 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جبکہ چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کی491 نشستوں کے نتائج ملے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کے 120حلقوں ، سندھ42، خیبرپختونخوا سے 35اور بلوچستان سے 7 نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی265، سندھ کی 105، کے پی کے کی 86 اور بلوچستان کی 35نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ عہدیدار کے مطابق الیکشن کمیشن کو قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے 82فیصد غیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر کے ریٹرننگ افسران 90 فیصد غیرسرکاری نتائج کا اعلان کرچکے ہیں۔