عمران خان کیلئے کراچی سے حلقہ انتخاب پر میرا اور علی زیدی کا جھگڑا ہوا تھا، عمران اسماعیل

جمعرات 26 جولائی 2018 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کیلئے کراچی سے حلقے کے انتخاب پر میر ے اور علی زیدی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑانے کا تصور علی زیدی نے دیا تھا اور اس کے بعدحلقے کے انتخاب پر ہم دونوں میں جھگڑا ہوا کیونکہ ہم دونوں ہی عمران خان کے لئے الگ الگ حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے پر اصرار کررہے تھے۔

اس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ عمران خان کو این اے 243سے الیکشن لڑایا جائے ۔اس کے بعد ہم حلقے میں الیکشن کیلئے نکلے اور عوام نے توقع سے بڑھ کر رسپانس دیا ہے ۔ اس کا نتیجہ عمران خان کے کراچی سے جیتنے کی صورت میں نکلا ہے ۔