شام، امریکی فضائی اڈا، ایرانی کردار کو محدود کرنے کے لئے ہے

جمعرات 26 جولائی 2018 17:46

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)شام میں موجو۲د امریکی فوجی اڈا ایرانی سرگرمیوں کے توڑ کا کام بھی سر انجام دے رہا ہے،شام میں ہماری موجودگی کا سبب ایرانی کردار کو محدود کرنا بھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی شام کی التنف سرحد کے قریب امریکی فضائی اڈا واقع ہے، جہاں مقامی شامیوں کو داعش کے شدت پسندوں سے لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

لیکن، یہاں پر جنگ کے شکار شام میں ایرانی سرگرمیوں کے توڑ کا بھی کام کیا جاتا ہے۔ یہ بات امریکی اہلکاروں نے وائس آف امریکہ کو بتائی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سنٹرل کمان کے ترجمان، میجر جوش جیکس نے بتایا ہے کہ یہاں ہماری موجودگی ہی سے یہی (انتباہ کا) مقصد حاصل ہو رہا ہے، چاہے یہ مقصد پیش نظر ہو یا نہ ہو۔جیکس نے بتایا کہ شام بھر میں امریکی فوج کا بنیادی کام داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کے مشن کا حصول ہے۔

انھوں نے کہا کہ التنف اس وقت شامی گروپ مغاویر الثورہ نامی شامی گروپ کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔سینٹکام کے کمانڈر، جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ایسے میں جب شام سے ایران پر براہ راست دھیان مبذول ہے، ایران کی جانب سے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بالواسطہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :