تحریک لبیک پہلی مرتبہ اسمبلی کا حصہ بن گئی

تحریک لبیک نے سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخواہ میں ایک ایک سیٹ حاصل کرلی

جمعرات 26 جولائی 2018 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء):تحریک لبیک پہلی مرتبہ اسمبلی کا حصہ بن گئی۔ تحریک لبیک نے سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخواہ میں ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 126 سیٹوں پر برتری حاصل کئیے ہوئے ہے جبکہ مسلم لیگ ن 60 سے زائد نشستوں پر آگے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں پر مضبوط پوزیشن بنائے ہوئے ہیں۔تاہم ایک سیاسی و مذہبی جماعت ایسی بھی ہے جس نے پہلی مرتبہ پاکستانی سیات میں قدم رکھا تھا اور قدم رکھنتے ہی اپنی جگہ بنا لی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن سے قبل یہ کہا جارہا تھا پنجاب اور سندھ میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط ہے ۔

دونوں صوبوں کے اکثر حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی تیسری بڑی سیاسی اور ملک کی پہلی بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔جبکہ دونوں صوبوں میں 13 حلقے ایسے بھی ہیں جہاں جہاں تحریک لبیک کا ووٹ بینک بڑی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہوگا۔خبر یہ بھی ہے تحریک لبیک بڑی جماعتوں کا ووٹ بینک توڑے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اس براہ راست متاثر ہو گی۔

ان تبصروں کی بنیاد پر تحریک لبیک کے رہنما اور کارکنان یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔تاہم کل تک انتخابات کے نتائج تحریک لبیک کے حق میں جاتے دکھائی نہیں دے رہے تھے۔تازہ ترین صورتحال میں جو کراچی سندھ سے نتائج سامنے آئے ہیں ان میں بہت سی نشستوں پر تحریک لبیک نے بڑا ووٹ بینک بنا لیا ہے بالخصوص لیاری میں انکا ووٹ بینک پیپلز پارٹی سے بھی بڑا نکلا ہے۔

نشستوں کی بات کی جائے تو تحریک انصاف اب تک دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔تحریک لبیک نے سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخواہ میں ایک ایک سیٹ حاصل کرلی۔الیکشن کمیشن کے مصدقہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 64 سے تحریک لبیک کے سید حیدر علی شاہ اور سندھ کے حلقہ پی ایس 107 محمد یونس سومرو کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد تحریک لبیک پہلی مرتبہ اسمبلی کا حصہ بن رہی ہے۔