شام‘سویدا میں متعدد خود کش بم دھماکے‘221 افرادہلاک‘30داعشی جنگجو بھی ہلاک

داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 26 جولائی 2018 16:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) شام کے جنوبی صوبے سویدا میں گزشتہ روز متعدد خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں 127 شہریوں سمیت 221افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شامی حالات پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں شامی حکومت کی حامی ملیشیا کے درجنوں ارکان بھی شامل ہیںِ،خود کش حملوں میں سرکاری عمارات اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا،خود کش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق تین خود کش دھماکے سویدا شہر اور باقی سویدا کے شمال اور مشرق میں واقع دیہات میں ہوئے ،جہاں داعش کے جنگجوئوں نے دھماکوں کے بعد لوگوں کو ان کے گھروں میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ان حملو ں کے دوران داعش کے تیس جنگجو جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے مارے گئے۔دوسری جانب شام کیلئے اقوام متحدہ کے ہومینیٹیرین کوارڈینیٹر علی الزاتری نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔