بھارت تجارتی و سفارتی تعلقات کے فروغ کے لئے 18افریقی ممالک میں سفارتخانے کھولے گا، نریندر مودی

جمعرات 26 جولائی 2018 17:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تجارتی و سفارتی تعلقات کے فروغ کے لئے 18افریقی ممالک میں سفارتخانے کھولے جائیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک 18 افریقی ممالک میں اپنے سفارت خانے کھولے گا کیونکہ وہ تجارتی وسفارتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک 18 افریقی ممالک میں اپنے سفارت خانیکھولے گا۔ یہ بات بھارتی وزیراعظم نے یوگنڈا کے دورے کے دوران کہی اور وہاں کی پارلیمان سے خطاب کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ہند افریقی ممالک سے تجارتی و سفارتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے جس کیلیے نئے سفارت خانوں کا قیام ضروری ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یوگنڈا اور بھارتی آبادی کی اکثریت 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو کہ باہمی تعاون کے ذریعے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔