این اے 12میں انتخابی مواد پہنچانے کے دوران گاڑی 250فٹ گہری کھائی میں جاگری ، دھرتی کے پانچ بیٹے وطن پر قربان

فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 26 جولائی 2018 19:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12میں انتخابی مواد پہنچانے کے دوران گاڑی 250فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دھرتی کے پانچ بیٹے وطن پر قربان ہوگئے لیکن فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں نے اپنی جانیں قربان کردیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12میںانتخابی مواد پہچانے کے بعد واپسی پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ انتخابی ڈیوٹی پر مامور گاڑی 250فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے پانچ جوان شہید ہوگئے لیکن فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔