جھنگ میں مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی خاتمہ

فیصل صالح حیات کو پاکستان تحریک انصاف کے محبوبسلطان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 27 جولائی 2018 00:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)جھنگ میں مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ فیصل صالح حیات کو پاکستان تحریک انصاف کے محبوبسلطان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018ء میں پولنگ کا عمل گذشتہ شام 6 بجے ختم ہو گیا تھا جس کے بعد نتائج کا سلسلہ انا شروع ہو گیا۔

ملک بھر سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیےغور و فکر شروع کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی عمران خان نے آج اکثریت حاصل ہوجانے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں صورتحال یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی،فیصل آباد ،اسلام آباد اور بہاولپور جیسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے شہروں میں مسلم لیگ ن کا صفایا کر ڈالا۔

مسلم لیگ ن کے قلعے لاہور میں بھی تحریک انصاف نے دراڑ ڈال دی ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اب پاکستان تحریک انصاف نے جھنگ میں بھی قدم جما لئیے ہیں ۔جھنگ میں مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ فیصل صالح حیات کو پاکستان تحریک انصاف کے محبوبسلطان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔محبوب سلطان ایک لاکھ 6 ہزار 43 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ فیصل صالح حیات کو اس حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،یوں پیپلز پارٹی نے پنجاب کے ایک اور اہم شہر سے اپنی گرفت کھو دی ہے جو یقینا پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔