مکّہ مکرمہ میں خوفناک حادثہ‘ 6 افراد ہلاک

حادثہ بس اور کار میں تصادم کے باعث رونما ہوا

جمعہ 27 جولائی 2018 16:57

مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)مکّہ کے علاقے خلیص میں ایک بس اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ تین افراد کو معمولی زخموں پر مرہم پٹی کر کے گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی نوعیت اتنی سنگین تھی کہ چھ افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد بار کی وارننگ اور آگاہی مہموں کے باوجود عوام تیز رفتار ڈرائیونگ سے باز نہیں آ رہے‘ جس کا نتیجہ ٹریفک حادثوں اور ہلاکتوں کی صورت میں رُونما ہو رہا ہے۔ ٹریفک قوانین پر پابندی نہ کرنا بھی ٹریفک حادثوں کی بڑی وجہ ہے۔ عوام کو اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔