زیرحراست امریکی پادری، ترکی نے امریکا کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی

ترکی میں قید امریکی پادری کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں قید ترک خاتون کو رہاکرنے کی خبروں کی تردید

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:29

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)ترک حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ترکی میں قید امریکی پادری کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں قید ایک ترک خاتون کو رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق اس تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے مابین بات چیت ہوئی، جس میں اسرائیل میں قید ترک خاتون ابرو ازکان کو رہا کرنے کا کہا گیا۔ اس خاتون کو فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت کا کہنا تھا کہ برونسن کو جیل سے گھر میں نظر بند کرنے کا ترک خاتون کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں۔