بنوں،پی ٹیآئی کے جھنڈے میں لپٹے کتے کو گولی مارنے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کا ضلعی انتظامیہ کا فوری نوٹس،ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:37

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پی ٹی ائی کے جھنڈے میں لپٹے کتے کو گولی مارنے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کا ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کا تعلق جانی خیل سے بتایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے بنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشر کی گئی تھی جس میں پاکستان تحریک انصا ف کے پرچم میں لپٹے ایک کتے کو گولیاں مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور ساتھ قومی وطن پارٹی کا جھنڈا بھی دکھا گیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق جانی خیل سے بتایا گیا ہے اس دوران قومی وطن پارٹی کے بنوں ریجن کے چئیرمین عدنان خان وزیر نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکن ایسا نہیں کر سکتے یہ فعل ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے بنوں کے عوام نے اس فعل کی شدید مذمت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کا سراہا ہے