اسپین، پرواز سے قبل طیارے میں سیل فون کی بیٹری پھٹ گئی

جمعرات 2 اگست 2018 13:49

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) سپین کے دارالحکومت بارسلونا میں آئیر لینڈ کی فضائی کمپنی ریان ائیر کے طیارے میں پرواز سے قبل ایک سیل فون کی بیٹری پھٹ گئی۔بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کی وجہ سے مسافروں میں ہلچل مچ گئی کچھ مسافروں نے فورا طیارے سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اخراج کا واحد راستہ ہونے کی وجہ سے طیارے سے مسافروں کو نکالنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

یورپ کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں سے ایک ریان ائیر کو واقعے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کے ضروری توجہ نہ لینے اور تمام اخراج کے راستوں کو استعمال کے لئے نہ کھولنے کی وجہ سے اژدہام کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ عملے کے کام کی شرائط میں بہتری کے مطالبے کے ساتھ ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے فضائی کمپنی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :