پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان کا نواز شریف، مریم نوازاور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

حالیہ انتخابات دھاندلی پر مبنی ملک کے سیاہ ترین انتخابات قرار بلدیاتی اداروں کو مکمل آئینی و قانونی تحفظ حاصل ہے،مسلم لیگ ن بلدیات کی سطح پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ، 2روزہ دوسری کل پنجاب میئرز کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ

جمعرات 2 اگست 2018 20:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان نے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ انتخابات کو دھاندلی پر مبنی ملک کے سیاہ ترین انتخابات قرار دیا اور واضح کیا کہ بلدیاتی اداروں کو مکمل آئینی و قانونی تحفظ حاصل ہے اور مسلم لیگ ن بلدیات کی سطح پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی یہ اعلامیہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ 2روزہ دوسری کل پنجاب میئرز کانفرنس کے اختتام پرگزشتہ روزجاری کیا گیا میئر راولپنڈی سردار نسیم کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں لاہور کے میئر کرنل (ر)مبشر جاوید ،میئر بہاولپور عقیل انجم ہاشمی ،میئر فیصل آباد رزاق ملک،میئر ملتان ،چوہدری نوید ارائیں ،میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر،میئر سرگودھا ملک نوید اسلم ، میئر ساہیوال اسد علی بلوچ ،میئر گجرات حاجی ناصر محمود اور ڈیرہ غازی خان کے میئر شاہد حمید چانڈیہ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے ذاتی مصروفیات کے باعث معذرت کا پیغام بھجوایا قبل ازیںکانفرنس کے شرکا نے اڈیالہ جیل میں میاں محمدنواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز،داماد کیپٹن (ر)صفدراورسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی سے ملاقات میں یک جہتی کا اظہار کیا اور میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیااس موقع پر نواز شریف نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مجھے کرپشن سے بری کیا ہے مجھے آمدن سے زیادہ اثاثوں پر سزا دی گئی جس کیس کامجھ سے سوال ہی نہیں کیا گیا، 1990 میں فلیٹ 8 کروڑ میں خریدے، اور اسی سال میری دو کمپنیوں نے 145 کروڑروپے صرف ٹیکس ادا کیااپنی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری صحت ٹھیک ہے مجھے ہسپتال جانے پر اصرار کیا گیا ہسپتال سے بھی مرضی سے واپس آیا ہوںانہوںنے کہا کہ پہلے دن زمین پر سلایا گیاٹوٹا باتھ روم دیا گیا اب اسی جگہ حنیف عباسی کو رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی میرے کمرے میں ایک بیڈ، ایک کرسی اور ایک میز ہے، اخبار ملتا ہے اور ایک چھوٹا ٹی وی ہے، ٹی وی پر صرف پی ٹی وی آتا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن ٹی وی دیکھا عمران کی حکومت کب تک چلے گی کچھ نہیں کہہ سکتا بعد ازاں کانفرنس کے شرکا نے بلدیاتی اداروں کے پیلٹ فارم سے بھر پورعوامی خدمت کا اعادہ کیا اور اپنے اداروں کے ذریعے جمہوریت اور سیاست کے فروغ کیلئے پارٹی کی پالیسی کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کا بھی عزم کیاکانفرنس میں میں ملک میں حالیہ انتخابات ،بلدیاتی اداروں کے مستقبل اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کانفرنس میں کہا گیا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی معیاد2021تک ہے اور انہیں مکمل آئینی و قانونی تحفظ حاصل ہے کانفرنس کے شرکا نے حالیہ انتخابات کو دھاندلی پر مبنی ملک کے سیاہ ترین انتخابات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں ملک اور جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔