امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کم جونگ ان کا شکریہ

جمعرات 2 اگست 2018 13:57

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) کوریائی جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ وہ کم جونگ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکراتی سلسلے میں اس کیمونسٹ ملک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کے حوالے کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی وقت کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :