عمران کا بطور وزیر اعظم سپیکر ہائوس میں قیام کرنے کا فیصلہ

خود پروکول لوں گا نہ ہی کسی کو لینے دوں گا، عوام کے ٹیکس کا محافظ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی

جمعرات 2 اگست 2018 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاننے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کے بجائے منسٹر انکلیو میں اسپیکر ہاؤس میں قیام کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزراء کو سکیورٹی کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم ہونے بعد سادگی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی بجائے منسٹر انکلیو میں اسپیکر ہاؤس میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم وفاقی اور صوبائی وزراء کا پروٹوکول بھی کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے تمام وزراء عمران خان کے ایس او پی کے پابند ہونگے عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا خود پروٹوکول لوں گا نہ کسی کو لینے دوں گا عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں ان پیسوں کو پروٹوکول میں خرچ کرنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کروں گا