ملک سے لوٹ کر باہر جانیو الی دولت واپس لانا حکومت کے پہلے سو دنوں کے ایجنڈے میں شامل ہے، اسد عمر

ہاؤسنگ انڈسٹری کی ترقی دراصل اس سے جڑی ہوئی بہت ساری دیگر صنعتوں کی ترقی ہے جس سے بیر وزگاری کو ختم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ایف بی آر میں اصلاحات لانا بھی ہمارے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے،عصرانے سے خطاب

جمعرات 2 اگست 2018 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)ملک کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹ کر باہر جانیو الی دولت کو واپس لانا تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سو دنوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ہاؤسنگ انڈسٹری کی ترقی دراصل اس سے جڑی ہوئی بہت ساری دیگر صنعتوں کی ترقی ہے جس سے بیر وزگاری کو ختم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

ایف بی آر میں اصلاحات لانا بھی ہمارے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وہ ٹاپ سٹی ون اسلام آباد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے سے خطاب کرر ہے تھے۔ تقریب میں ٹاپ سٹی کے سی ای او کنور معز احمد خان، سی او او بریگیڈیئر(ر) سکندر خان، ڈائریکٹ رغلام یاسین، چیف ایڈمنسٹریٹر غلام فرید، سردار زاہد او رچوہدری زاہد رفیق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کے قوانین میں تبدیلی آ چکی ہے جس کے تحت تیسری دنیا کے ممالک کی اشرافیہ اپنے ملک سے دولت لوٹ کر وہاں لے جاتے ہیں۔

لیکن اب متحدہ عرب امارات، سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ جیسے مالک ایسی دولت کے حوالے سے متعلقہ ملک کے حکام کو انفارمیشن دینے کے پابند ہیں۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ حکومت نے اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کی بجائے بہت لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے یہ دولت واپس لانے سے پہلو تہی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کرپٹ افسران سے چھٹکارا، ٹیکس پالیسی کو مؤثر اور ٹیکس کے حوالے سے ان اندھیرے گوشوں کو روشن کر کے شفافیت لانا ہے جن کو چھپا کر جان بوجھ کر متنازعہ بنایا جاتا ہے او راسکی آر میں کرپشن کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہاؤسنگ انڈسٹری کی ترقی کا ادراک ہے اسی لئے چیئر مین عمران خان سے اس حوالے سے تواتر سے بات کی ۔ اس انڈسٹری کی ترقی کے لئے بھی آسان اور موثر پالیسی بنائی جائے گی تاکہ اس سے جڑی ہوئی دوسری انڈسٹری بھی ترقی کرے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔