اپنی اتحادی جماعت ایم ایم اے سے مشاورت کے بعد حکومت سازی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کریں گے

سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 اگست 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اتحادی جماعت متحدہ مجلس عمل سے مشاورت کے بعد حکومت سازی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جام کمال نے انہیں بلوچستان میں اتحادی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ ایم ایم اے کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اور بی این پی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو کوئٹہ میں ہوگا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد اتحادی حکومت میں شمولیت کے لئے شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کو لاپتہ افراد کے معاملے سمیت ایسے مسائل کی تفصیلات دی ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔