امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 2 اگست 2018 13:36

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) امریکی ریاست مینسوٹا میںسینکڑوں امریکی شہریوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینسوٹا کے شہر منیاپولس میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمد و وفت معطل کردی۔مظاہرین سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی پولیس اہلکاروں نی23 جون کو تعاقب کے بعد ایک سیاہ فام شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔