لسٹ میں نام نہیں ،ْ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

جمعرات 2 اگست 2018 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو بنی گالہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید ملاقات کا وقت لئے بغیر بنی گالہ پہنچے تھے،سکیورٹی اہلکاروں نے فیصل جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرسے دی گئی فہرست میں آپ کانام نہیں تاہم طویل انتظار کے بعداندرسے تصدیق پرسینیٹر فیصل جاویدخان کوجانے کی اجازت ملی۔