نواز شریف سے شہباز شریف سمیت13مسلم لیگی قائدین و سابق وزرا ء ، اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات

شہباز شریف اور اور نواز شریف کے درمیان سوا گھنٹہ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ، موجود سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی بارے تفصیلی گفتگو پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا

جمعرات 2 اگست 2018 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعرات کے روز ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت13مسلم لیگی قائدین و سابق وزرا نواز شریف کے اہل خانہ اور وکلا نے ملاقات کی جبکہ دانیال عزیز،طارق فضل چودھری،صدیق الفاروق،مائزہ حمید،میاں زاہد لطیف،بلیغ الرحمن ،پیر صابر شاہ،امیر مقام،راجہ ریاض،عظمی بخاری،میئر اسلام آباد شیخ عنصر اور میئر راولپنڈی سمیت پنجاب سے آئے بعض میئروں اور سرکردہ کارکنوں کو فہرست میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میںشہباز شریف اور اور نواز شریف کے درمیان سوا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی ملاقات میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپر فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ، موجود سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی بعد ازاں مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال ،پیمرا کے سابق چیئر مین ابصار عالم ، احسن اقبال ،سلمان شہباز عباس شریف کے بیٹوں، جنید صفدر ،خرم دستگیر، سینئر لیگی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی اور سینیٹر چوہدری تنویر، سابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف طارق فاطمی ان کی اہلیہ ،دانیال چوہدری اورسائرہ افضل تارڑنے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی بعد ازاں ملاقات کا وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی بیرکوں میں واپس بھیج دیا گیا ادھر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی جیل میں میاں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیادریں اثناسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرونگا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے تمام جماعتیں ہی دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت ملی تو ہم لوگ اسمبلیوں میں پہنچے ہیں پاکستان کی تاریخ میں موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔