Open Menu

Khawab Main Bhawen Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bhawen Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bhawen Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bhawen Dekhna

خواب میں بھویں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابر و کا خواب میں دیکھنا دین ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ابر و پورے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اسکی زینت پوری اور کامل ہیاور اگر دیکھے کہ اس کے ابرو گر گئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر و نہیں ہیں یا ان کے بال گرگئے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کرے گا جس سیاس کے دین میں بدنامی اور فساد ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی چیز کا قصد کرے گاجس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح(دین کی اصلاح ہو گی : دین کی بہتری ہوگی) ہو گی ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اس کے ابر و سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س کا علم اور تحمل زیا دہ ہوگا، لیکن مال کانقصان ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ایک ابر و کو گرا ہوا دیکھا اور دوسری کو اکھڑا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور مرتبے میں نقصان پڑے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی زینتکے نقصان پر ابر و کا گرنا اور اکھڑنا دلیل ہے۔  

Browse More Islamic Dream Interpretation