Khawab Main Chaawal Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Chaawal Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Chaawal Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Chaawal Dekhna

خواب میں چاول دیکھنا

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے ۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور خیر و نیکی پہنچے گی۔
اور اگردیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اورنیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہترہے ۔اور اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تواس سے غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت۔ دوم، مراد کاحاصل ہونا ۔سوم ، خیر و منفعت ہے جو اس کو پہنچے گی۔

Your Thoughts and Comments