Open Menu

Khawab Main Hawa Main Urrna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hawa Main Urrna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hawa Main Urrna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hawa Main Urrna

خواب میں ہوا میں اڑنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ بہ جگہ اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تودلیل ہے سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔
خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے ۔ تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا یا کنیزک خریدے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اڑاہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نا معلوم گھر کی طرف اڑا  ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قریب آئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کو چاہئے کہ گنا ہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے بر خلاف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول، سفر ۔ دوم، حج ۔ سوم،بزرگی ۔ چہارم، تغیرحال۔ پنجم ، مرض الموت پناہ بخدا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation