Open Menu

Khawab Main Jangli Bail Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jangli Bail Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jangli Bail Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jangli Bail Dekhna

خواب مین جنگلی بیل دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگلی بیل مرد تو نگر یا بہت سا مال ہے اگر دیکھے کہ اس نے شکار میں جنگلی بیل پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ جنگلی بیل ایک دوسرے سے جنگ کر رہے ہیں۔
دلیل ہے کہ دو بدکار آپس میں جنگ کریں گے۔ اور جنگلی گائے تاویل میں عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا گوشت کھایا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ عورتوں کے سبب سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا بچہ کپڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ قوت اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کے بہت سے سینگ ہیں۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کو دولت اور قوت حاصل ہو گی۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation