Open Menu

Khawab Main Bachhrra Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bachhrra Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bachhrra Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bachhrra Dekhna

خواب میں بچھڑا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر بچھڑی ہے تو لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا ہے۔
دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ بچھڑا اس کے گھر میں آمد و رفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھڑا پکڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کی پشت پر سوار ہے۔
دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کو ملے گا اور اس سے مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بچھڑا ضائع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس کے فرزند اس سے جدائی تلاش کریں گے۔

اگر دیکھے کہ اس کے پاس بچھڑا ہے اور اس نے اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند کی میراث کھائے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ بچھڑا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند پارسا اور مبارک اور تونگر ہو گا۔ اگر ابلق دیکھے تو درمیانے درجے پر دلیل ہے۔ اور اگر بچھڑا قوی اور فربہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند تند رست اور نیک احوال ہو گا۔ اور اگر ضعیف اور دبلا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation