Open Menu

Khawab Main Bheria Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bheria Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bheria Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bheria Dekhna

خواب میں بھیڑیا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑیا خواب میں جھوٹا اور ظالم بادشاہ ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ بھیڑئیے کے ساتھ ساتھ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ یا کسی اور لڑائی جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا دودھ پیا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو ترس و خوف ہو گا۔ یا کسی کام کی کفایت اس سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ سے مال و منفعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کو مارا ہے دلیل ہے کہ اہل اسلام اس سے منہ پھیریں گے اور اس میں کچھ خیر نہ ہو گی۔
اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا سر پایا ہے اور اس کو کسی نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑئیے نے اس کے گھر میں آ کر نقصان کیا ہے۔

دلیل ے ک اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مہربان بادشاہ سے نفع پائے گا اور بادشاہ اس کا مہمان ہو گا۔ حضرت جابرمغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بھیڑیا اس کے بستر میں چھپا ہوا ہے۔
دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے عیال کے ساتھ فساد کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھیڑئیے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)ظالم بادشاہ(۲)جھوٹ بولنے والی عورت(۳)اگر مادہ گرگ ہے تو کمزور دشمن ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation