Open Menu

Khawab Main Kurta Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kurta Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kurta Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kurta Dekhna

کرتہ دیکھنا

کرتہ چھوٹا کپڑا کہ جس کو عربی میں قرطق کہتے ہیں اور خواب میں اس کا پہننا سفر کی قوت ہے۔ اگر اس کا کرتہ سبز ہے تو کسی مرد سے پناہ اور قوت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد کرتہ پہنا ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیلا کرتہ پہنا ہے۔
دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر سرخ ہے تو دنیا کی عیش و عشرت پر دلیل ہے۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ریشم کا کرتہ پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے شرف اور بزرگی پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ کرتہ چلا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پناہ اور قوت میں نقصان ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)قوت(۲)پناہ(۳)سفر(۴)کاموں کا بندوبست

Browse More Islamic Dream Interpretation