Open Menu

Khawab Main Sangha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sangha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sangha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sangha Dekhna

خواب میں سنگہا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱)مال(۲)رئیس۔ اور نرم پتھر کی منفعت بہت زیادہ ہے ۔  اگر دیکھے کہ اس نے سفید پتھر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ خوش خلق رئیس سے اس کی صحبت ہو گی اور اس سے نفع پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہ پتھر لیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی عرب کے رئیس سے محبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سرخ پتھر لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مفسد سردار سے اس کو آرام پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر گیا ہے اور دامن 249249کوہ سے بہت سا پتھر لایا ہے اور دیکھے ہیں ۔ اگر پتھرسفید یا سیاہ ہے تو نفاق کی دلیل ہے ۔
  حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ خواب میں پتھروں کا دیکھنا سختی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے پتھر جمع کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ مکراور حیلے سے مال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پتھر پہاڑ سے تراشا ہے ۔

دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے مال جمع کرے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال سے نفرت کے ساتھ کسی کو کچھ دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس پر پتھر ڈالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتھر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔  (۱)مال(۲)سرداری(۳)کاموں میں سختی(۴)محنت کی کمائی۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation