Open Menu

Khawab Me Sheep Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Me Sheep Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Me Sheep Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Me Sheep Dekhna

خواب میں گوسفند یا بھیڑ دیکھنا (بکرا ، بکری)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوسفند غنیمت ہے۔ اگر دیکھے کہ بکریاں چراتا ہے دلیل ہے کہ کسی جماعت پر بزرگی اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بعض بکریاں سیاہ ہیں اور بعض سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت عرب اور عجم سے مخلوط ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ بہت سی بکریاں جمع ہوئی ہیں۔ اور جانتا ہے کہ سب اس کی ملک ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت سا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکری گردن پر اٹھائی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کی محنت اپنے ذمہ لے گا۔ اور اگر دیکھا کہ بکری کا پکایا ہوا گوشت کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال غنیمت حاصل ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ بھون کر گوشت کھایا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھانے کے لئے بکری ذبح کی ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ اس نے بکرا پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بڑے آدمی سے ہو گی اور اس سے بزرگی اور مال پائے گا۔ اور اگرد یکھے کہ بکرے کا گلا کاٹ کر اس کو چھوڑ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکرے پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا فرماں بردار ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرا اس پر غالب ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کا سر اور پاؤں توڑے ہیں۔
دلیل ہے کہ جس شخص کی اوپر صفت بیان ہوئی ہے۔ اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ بکرے کا سر اور پاؤں قوی اور دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ شخص قوی اور توانا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس نے بھیڑ کے جسم پر لمبی لمبی تھی۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت زیادہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑ کی بہت سی پشم اتاری ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں پر حکومت کرے گا اور ان کو ماتحت بنائے گا۔ اور اس نے مال و نعمت پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ اس کو ہر ایک بھیڑ کے عوض میں ایک ایک سال اور بزرگی اور شرف کا حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑی خواب میں بڑی اور سخی عورت ہے۔ قصہ داؤد علیہ السلام نے فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ ان ھذا اخی لہ تسع و تسعون نعجتہ واحدۃ (اس میرے بھائی کی ننانویں دنبیاں ہیں اور میری طرف ایک دنبی ہے) اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔
دلیل ہے کہ گزشتہ صفت کی عورت اس کی محب اور خواست خوار ہو گی اور اس سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑی ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہو گی۔ حضرت اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بکری کا گلا کاٹا ہے۔
دلیل ہے کہ پارسا عورت سے بہتان لگائے گا۔ اور اگر بکری سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت سے ہو گی۔ اگر سفید ہے تو وہ عورت عجم سے ہو گی اور بکری کا چمڑا غنیمت اور مال حلال ہے اور خواب میں گوسفند کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) سردار  (2) سردارنی (3) مال  (4) فرمان (5) مرتبہ اور منفعت 

Browse More Islamic Dream Interpretation