Open Menu

Khawab Main Dirham Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dirham Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dirham Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dirham Dekhna

خواب میں درہم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں ۔ اور جو شخص درہم کو خواب میں دیکھے تو بیداری میں درہم حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو شخص خواب میں درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا یا حق تعالیٰ کی تسبیح کہے گا اور اگر دیکھے کہ درہم سفید ہے ۔
تو اس کی تاویل نہا یت اچھی ہے اور اگر درہم سیاہ ہے اور اسی نقش وصورت پر ہے ۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔ اگر دیکھے اس نے چھوٹا درہم پایا ہے ۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے درہم ضائع ہوا ہے ۔
یا کسی نے چرایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اس کے دل پر بوجھ آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹا درہم ضائع ہوا ہے اور پھر پایا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ وہ رنج اس سے زائل ہو گا ۔ اور اگر پھر نہیں پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات ہے ۔ اور ٹوٹا ہوا درہم پراگندہ بات ہے اور بہت سے درہم مال ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو حق باطل سے بعض رکھے گا ۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔
جمع مالا و عد وہ یحسب ان ما لہ اخلدہ(مال کو جمع اور شمار کیا ۔ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا ) اور اگر اپنی ہتھیلی میں سفید درہم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ درہم اس سے ضائع ہوا ہے ۔
تو یہ اس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر خواب میں درہم و دینار کے بدرے پائے ۔ دلیل ہے کہ مال ونعمت حلال جمع کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر سفید درہم خواب میں د یکھے تو سیاہ درہم پائے گا اور بہت لوگ خواب میں درہم دیکھتے ہیں اور بیداری میں ان کو پاتے ہیں ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے کہ صاف درہم خواب میں دین کی صفائی ہے اور ٹوٹا ہوا درہم جھگڑا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو درہم دیا ہے ۔ د لیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں درہم گیارہ وجہ پر ہیں ۔
(۱)درست باتیں (۲)مراد کا پورا ہونا (۳)ولایت(۴)مال جمع (۵)دوست(۶)فرزند (۷)فراخ رو زی (۸)فتنہ (۹)امن (۱۰)کنیز ک(۱۱)درہم پانا خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے ۔ اور اگر پارسا نہیں ہے ۔ تو فرزندوں کی زحمت اور غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔ لیکن ٹوٹا ہوا درہم خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)بری بات

Browse More Islamic Dream Interpretation