Open Menu

Khawab Main Toliya Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Toliya Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Toliya Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Toliya Dekhna

خواب میں تولیہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔ اور اگر پرانا اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اور اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر پر ان اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تولیہ صالح آدمی کا لباس ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ تولیہ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے ۔اور صاحب خواب پارسا ہے ۔ تو اس کے ستر کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر صاحب خواب کوئی مفسد ہو تو دلیل ہے کہ توبہ کرے اور راہ صلاحیت ڈھونڈے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ تولیہ کا کپڑا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عدل و انصاف کرے گا اور اگر قاضی دیکھے ۔ کہ اس نے تولیہ کا کپڑا پہنا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سچائی پر حکم کرے گا ۔ اور راہ صلاح پائے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation