Open Menu

Khawab Main Zakham Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zakham Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zakham Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zakham Dekhna

خواب میں زخم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور اس میں پیپ جمع ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پیپ کے اندازے پر اس کو مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کے مال میں کمی ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ پیپ اس کے جسم سے نکلی اور پھر اپنی جگہ پر واپس ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور انجام نیک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر خواب میں دیکھے کہ پیپ چوستا ہے اور کھاتا ہے ۔

دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال کے جمع ہونے پر دلیل ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے پیپ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا اور پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر زخم ہیں تو غم واندوہ کی دلیل ہے ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation