Open Menu

Khawab Main Joty Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Joty Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Joty Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Joty Dekhna

خواب میں جوتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جوتے کے تسمے ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مدت تک سفر میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی وجہ سے سفر سے رکے گا اور رنج اٹھائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر آخرت کے لئے ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوتا نہیں ہے اس لئے سفر سے رکا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز یعنی خادمہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کی جوتی سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت مالدار ہو گی۔ اور اگر سرخ ہے تو اس کی عورت عیاش اور خوشی پسند ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جوتا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت پارسا اور پاکیزہ رخ ہو گی۔

(جاری ہے)

اوراگر دیکھے کہ اس کے جوتے میں مذکورہ سب طرح کے رنگ ہیں تو اس عورت میں سب صفات ہوں گی۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے جوتے بند گائے کے چمڑے کے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت اصل عجمی ہو گی۔ اوراگر جوتے کے بند اونٹ کے چمڑے کے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی اصل عرب سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس چلتے وقت اس کا جوتا گرا ہے یا ضائع ہوا ہے غور کرو کہ اس جوتے کے بند کس چمڑے کے ہیں۔
اگر اونٹ کے چمڑے کے ہیں تو اس کی عورت بیمار ہو گی۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا جوتا پھٹا ہے تو یہی تاویل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے: (1) سفر (2) عورت (3) کنیز

Browse More Islamic Dream Interpretation

Looking at shoes in dreams - Seeing Shoes in dreams

Looking at shoes in dreams - Seeing Shoes in dreams

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of Khawab main joty dekhna. online khawab ki tabeer of Looking at shoes in dreams - Seeing Shoes in dreams. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream Khawab main joty dekhna