بھارت مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کو نماز تراویح کی ادائیگی سے روک رہا ہے ،چودھری لطیف اکبر

معصوم بچی سے بھارتی زیادتی نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے، آزاد کشمیر میں کارکن تیار رہیں ،عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے ،صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر

جمعرات 16 مئی 2019 15:51

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کو نماز تراویح کی ادائیگی سے روک رہا ہے معصوم بچی سے بھارتی زیادتی نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے آزاد کشمیر میں کارکن تیار رہیں عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے ،چئیرمین بلاول بھٹو کو نیب گردی سے دھمکایا نہیں جا سکتا پاکستان کا مستقبل پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے وہ نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چودھری پرویز اشرف کی طرف سے چوہدری محمد اشرف مرحوم کی سالانہ برسی پر دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب ،نائب صدور امجد یوسف ،چودھری وحید اکرم ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی میرپور چودھری قاسم مجید نے بھی خطاب کیا جوائنٹ سیکرٹری عامر ذیشان جرال بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری لطیف اکبر نے کہا چوہدری محمد اشرف پارٹی اور علاقے کا اثاثہ تھے ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر جاری مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک دبا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں عوام اب بلاول بھٹو کی راہ دیکھ رہیہیں بھٹو کے نام کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،ہمیں احتساب سے کوئی پریشانی نہیں،احتساب کے نام پرانتقام نہ لیاجائے ، وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو ڈر ائیں گے اور ہم ڈر جائیں گے ،مگر وہ جانتے نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اپنی جان تو دے دیگا مگر اصولوں پر سودے بازی ہرگز نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ھی نظریاتی پارٹی ھئے ھم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی جو محترمہ شہید کا مشن اور زندگی کا مقصد تھا پر عمل پیرا ہیں۔ سابق قائم مقام وزیراعظم و سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹو شہید کو چاہنے والے ہی ہماری طاقت ہیں ہم نے صرف اصولوں کی سیاست کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا راستہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا راستہ ہے۔ اس راستے کو ہم نہیں چھوڑ سکتے ،ہماری قیادت سے کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،موجودہ حکومت آمروں سے زیادہ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات جاوید ایوب نے کہا کہ بھٹو شہید نے کچلے ھوئے طبقات کی حمایت کی تھی ہماری پارٹی نے بھی کچلے ھوئے طبقات کا ساتھ دیا ہم بھی زندگی بھر اس طبقے سے ساتھ نبھائیں گے ۔سردار امجد یوسف نے کہا کہ کارکن پارٹی کے سفیر بن کر اپنے اپنے علاقوں میں سرگرم ہو جائیں ۔آنے والا دور پھر پیپلزپارٹی کا ہو گا ہماری سیاست بیروزگاری، مہنگائی اور انتقامی سیاست کیخلاف ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں