ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ریلی کا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 17:43

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے،یوم یکجہتی کشمیر علمائے کرام، تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی جملہ سیاسی و سماجی تنظموں کی جانب سے منایا گیا ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،شرکاءریلی نے کشمیری مظلوم عوام کے حق اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ہم لے کر رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے اورریلی میں شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی، ریلی میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کے لیے لازوال محبت کو نہیں مٹا سکتا، مودی کی قیادت میں حکومت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔

\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں