kیہ لوگ 2،2ہزار روپے میں ووٹ کو عزت دے رہے تھی:فرخ حبیب

ھ*سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ٹ*گھروں کیلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکے ہیں، و زیر مملکت برائے اطلاعات

اتوار 28 نومبر 2021 20:15

Qفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے،یہ 2،2 ہزار روپے میں ووٹ کو عزت دے رہے تھے،سابق حکومتوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا،گھروں کیلیے 90ارب کے قرضے منظورہوچکے ہیں ۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 30،30 سال حکومت کرنیوالے نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،ماضی کے سیا ستدانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایگری کلچر گروتھ کو آگے بڑھایا ہے، جب تحریک انصاف اقتدار میں ا?ئی تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا،مثبت پالیسیوں نے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کے قرضے دیئے،ہماری حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کرروائیاں کیں،آئندہ سال میں مارچ میں پنجاب بھر کے شہریوں کوصحت سہولت کارڈ فراہم کییجائیں گے،500ارب روپے گنے کے کسانوں کو زیادہ ملے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب کو گھر بنادے رہے ہیں اپنے محلات نہیں بنارہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ جب اقتدارمیں آئی انہوں نے اپنے بچوں کا سوچا،اب تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگاچکے ہیں،حکومت نے بہتر انداز میں کورونا وبا کا مقابلہ کیا،وزیراعظم عمران خان کیدل میں غریب کا احساس ہے،مہنگائی پوری دنیا میں ہی50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے ماحولیات کیحوالیسے وزیراعظم عمران خان کیاقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہا،ن لیگ دورمیں پاورلومز کو تالے لگ گئے تھے،ایکسپورٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں