مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا توآج ملک خوشحال ہوتا،نواز شریف

پانچ ججوں نے 25 کروڑ لوگوں کے نمائندے کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکال دیا، ن لیگی قائد کاحافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 18 جنوری 2024 16:34

مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا توآج ملک خوشحال ہوتا،نواز شریف
حافظ آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا توآج ملک خوشحال ہوتا، پانچ ججوں نے 25 کروڑ لوگوں کے نمائندے کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکال دیا۔ حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگر مجھے اقتدار نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

ملک میں کوئی شخص بے روزگار نہ ہوتا،ہر گھر خوشحال ہوتا اور گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو جذبہ حافظ آباد والوں کا دیکھ رہا ہوں ایسا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ سب لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، میں نے ملک سے باہر بھی آپ لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم رہتا ہوتا توآج پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکا ہوتا۔

نوازشریف کوجعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا توحالات دوسرے ہوتے، ہم نے اس لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، موٹروے بنایا،سفری سہولیات دیں۔ اگر ہماری حکومت ہوتی توایک موٹروے حافظ آبادسے بھی گزررہاہوتا ۔ن لیگی کا مزید کہنا تھا کہ حافظ آباد اور لاہورمیں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ میرا مشن پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے اور ہم پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نکالنے سے نقصان صرف پاکستان کا ہواہے اگر میں اقتدار میں ہوتا تو ملک خوشحال ہوتا، ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔ اس ملک میں دہشتگردی تھی، لوگ ایک دوسرے کا گلہ کاٹتے تھے، بجلی کی قلت تھی، روز بم پھٹتے تھے، تو اس ملک میں ان سب کا خاتمہ کس نے کیا؟نہوں نے کہا کہ ہم ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں سے روکا گیا تھا ۔ملک میں آج جو مہنگائی ہے اس کے خاتمے کیلئے جامع معاشی پلان لیکر آئیں گے ۔ہماری حکومت ہوتی تو آج نیا موٹر وے حافظ آباد سے گزر رہا ہوتا۔ میرا مشن ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں