انسانیت کے خلاف کسی بھی اقدام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان ہر گزرتے دن ترقی کریگا ،ْشہر یار آفریدی
مذہبی انتہاء پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ساے قبائلی علاقہ میں جلد امن ہو گا، بلوچستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کو تیار ہیں، بلوچستان کے لوگوں کے ماتھوں کا جھومر نیا پاکستان بنے گا ،ْوزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ تقریب سے خطاب
بدھ 12 دسمبر 2018 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینا ہوگا، یہی نوجوان کل فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، افریقہ کے نوجوانوں نے بھوک اور ناانصافی کا مقابلہ کیا، کشمیری نوجوانوں کو جدوجہد مسلسل پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے آپ کو سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے انسانی حقوق کو پامال کر رہے ہیں، دنیا نے مسئلہ کشمیر کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 1960ء میں سب ممالک سے زیادہ ترقی کر رہا تھا، پھر 1979ء میں ہمارا خطہ جنگ کا شکار ہوا جس سے ہمیں نقصان ہوا، پاکستان کے نوجوانوں کو اب امن اور انسانیت کا سفیر بننا ہو گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ملکی قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے، تمام مذاہب کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ساے قبائلی علاقہ میں جلد امن ہو گا، بلوچستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کو تیار ہیں، بلوچستان کے لوگوں کے ماتھوں کا جھومر نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو آئین پاکستان کو چیلنج کری گا ریاست اس پر ہاتھ ڈالے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالو، مفلسی اور بدعنوانی کے خلاف ہماری جنگ ہے، جنوبی پنجاب کو محرومیاں دینے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، شور مچانے والوں سے حساب لیں گے، اب سندھ کا پیسہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے، گلگت بلتستان، فاٹا، جنوبی پنجاب سمیت ملک کے تمام علاقوں کے عوام کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی زبان میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں دنیا کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو مجبور نہ کرے ہم امن پسند ملک ہیں، کرتارپور بارڈر کھولنا امن اور انسانیت کی لازوال داستان ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ آج ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم متحد ہیں، جو ہمیں آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ان کو شکست ہو گی، نوجوانوں کو دنیا میں اپنی قابلیت ثابت کرنا ہو گی، کرپشن کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جرائم ہوتے ہیں لیکن ان پر کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے سفیر ہیں اور انہیں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کے خلاف کسی بھی اقدام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان ہر گزرتے دن ترقی کرے گا۔ وزیرمملکت نے یہاں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزرات داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے شب وروز کام کر رہے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر عمل کرے گی، نوکریوں کے حوالے سے مختلف محکمات اشتہارات دیں گے تو میرٹ کی بنیادپر بھرتیاں ہو گی۔ وزیر مملکت داخلہ نے شہریوں کے مسائل سے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
پولیس تاجر برادری کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، سید علی ناصر رضوی
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر ..
ایوان بالا کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ