دبئی لیکس پرانی فلاپ فلم کا ریمیک ہے، خواجہ آصف، محسن نقوی سمیت دیگر کی وضاحتیں
پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، وزیر دفاع
بدھ 15 مئی 2024 14:38
(جاری ہے)
دبئی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جائیداد کے لیک ہونے والے ریکارڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں اور اسے فلاپ ہونے والی پرانی فلم کا ریمیک قرار دیا۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ ان اہم شخصیات، پرویز مشرف، شوکت عزیز، فیصل واوڈا اور دیگر بہت سے لوگوں کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا تھا جس سے وہ انکار بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔وہی کہانی وہی کردار وہی نام نئی بات کیا ہی لگتا ہے یہ 2 نمبر فلم صرف اصل واردتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے اور اس کی فنڈنگ بھی وہی واردتیے کررہے ہیں، کام جیسے جیسے قریب آرہا ہے اس قسم کی بڑی خبریں سامنے آئیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلئیرڈ بلاول بھٹو کی وراثت میں ملنے والی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جلاوطنی کے دوران شہید بینظیر بھٹو کئی سال بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم رہیں، جلاوطنی کے دوران خریدی ہوئی جائداد ماں نے اپنے بچوں کے نام کی۔شیری رحمن نے کہا کہ ماں کی جائیداد وراثت میں اولاد کو ملنا ہمارے معاشرے کی روایت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی پہلے سے ڈیکلیئرڈ جائیداد کی تفصیلات کا دبئی لیک میں شامل کرنا کوئی انکشاف نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے سے موجود بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو دبئی لیک میں شامل کرکے کیا ثابت کیا گیا انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو اپنے تمام اثاثوں کا باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں میرے نام سے متعلق خبروں کے حوالے سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری جائیدادیں اور کاروبار پاکستان انکم ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن میں ظاہر ہیں۔یاد رہے کہ آگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) اور نارویجن آٹ لیٹ ای 24 کی جانب سے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد 58 ممالک کے 74 میڈیا آٹ لیٹس کے نامہ نگاروں نے تحلکہ خیز رپورٹ میں بدعنوانی کے الزام میں سزا یافتہ مجرموں، مفروروں، سیاسی شخصیات کا پردہ فاش کیا تھا جو دبئی میں کم از کم ایک جائیداد کی ملکیت رکھتے ہیں۔پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔پراپرٹی لیکس میں صدر آصف زرداری کے 3 بچوں کے نام شامل ہیں، سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام بھی دبئی کی جائیداد کے مالکوں کی فہرست میں شامل ہے، پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، ایک پولیس چیف، ایک سفارت کار اور ایک سائنسدان کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو مبارکباد
سی ڈی اے کو کرپشن کے ثبوت نہیں ملے تو میرے گھر کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں،شبلی فراز
ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں، موبائل فون مہنگے ہونے کا امکان
کوئٹہ،بلوچستان زرعی کالج میں زراعت شماری کی آگاہی کےلئے ورکشاپ کا انعقاد،آپریشن کا آغاز اگست میں ..
اسلام آباد ہائیکورٹ: 15 سال سے لاپتہ شہری کے باپ کو وفاقی حکومت کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم
پٹرولیم لیوی میں فی لٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان
سپیکر قومی اسمبلی کی لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 372 پوائنٹس کی کمی،73 ہزار 381 پوائنٹ پر آگیا
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس:عمران خان، شیخ رشید ، اسد عمر اور دیگر کی بریت کی درخواست پردلائل ..
15 سال سے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم
ٹیم خواجہ سراوں کیساتھ کھیلتی تو بھی ہار جاتے،شیخ رشید
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی کیپٹن فراز الیاس شہید کی نماز جنازہ میں شرکت، میت کو کندھا دیا، شہید کے گائوں کو ماڈل ویلج بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو مبارکباد
-
ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں، موبائل فون مہنگے ہونے کا امکان
-
عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے،عمر ایوب
-
اسلام آباد ہائیکورٹ: 15 سال سے لاپتہ شہری کے باپ کو وفاقی حکومت کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم
-
ویوو V30e 5Gاب شاندار Dreamy White رنگ میں دستیاب
-
ویوو Y18 کو ہائی برائٹنس ڈسپلے اور بڑی بیٹری کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
علی امین گنڈاپور نے صوبے کے 91ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا
-
مریم نوازتحریک انصاف کے اعصاب پر سوار، کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں‘ عظمیٰ بخاری
-
سپیکر قومی اسمبلی کی لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 372 پوائنٹس کی کمی،73 ہزار 381 پوائنٹ پر آگیا
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا